پاکستان

پاکستان میں صنعتی ترقی منجمد ہوچکی ہے، مزمل اسلم

پاکستان میں صنعتی ترقی منجمد ہوچکی ہے، مزمل اسلم

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان میں صنعتی ترقی منجمد ہوچکی ہے۔ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں صنعتی ترقی کی رفتار 0.2 فیصد رہی جبکہ رواں سال کے پہلے چار ماہ میں صنعتی ترقی کی رفتار 0.6 فیصد رہی ہے۔مشیر خزانہ کے پی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے وقت صنعتی ترقی 12 فیصد کی رفتار سے چل رہی تھی۔مزمل اسلم نے کہا کہ اس وقت برآمدات دوڑ رہی تھی اور روزگار عروج پر تھا جبکہ اب معیشت کا پہیہ جام، بے روزگاری انتہا پر ہے اور لوگ ملک چھوڑ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے