پاکستان

پاکستان میں 9 فیصد لوگوں نے مجھ پر تنقید کی ، ڈاکٹر زاکر نائیک

پاکستان میں 9 فیصد لوگوں نے مجھ پر تنقید کی ، ڈاکٹر زاکر نائیک

معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ پاکستان میں 9 فیصد لوگوں نے مجھ پر تنقید کی۔فیصل آباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ اللہ کہتا ہے گروہ نہ بنائیں، میرا مقصد لوگوں کو متحد کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان آکر خوش ہوں، یہاں 9 فیصد لوگوں نے مجھ پر تنقید کی، اگر کوئی مجھ سے اختلاف کرتا ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مزید کہا کہ اللہ کی طرف بلانے والوں کے دلوں میں اللہ محبت ڈال دیتا ہے، ہمیں مسلمانوں میں جو مشترک ہے اسے نافذ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایک لیکچر ہوگا کہ کتنے فیصد لوگ پانچ وقت نماز ادا کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے