خاص خبریں کھیل

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022کے فائنل مین پہنچ گیا

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022کے فائنل مین پہنچ گیا

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مشہور اوپننگ جوڑی بابراعظم اور رضوان نے سیمی فائنل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو بہترین آغاز فراہم کیا ہے ، بابر اور رضوان نے سیمی فائنل میں 100 سکورز سے زائد کی پارٹنرشپ قائم کی ہے ، اور وہ ایسا ورلڈ کپ میں تیسری بار کر چکے ہیں ۔
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 152 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف پاکستان نے آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ہدف کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کے لیے اس ورلڈکپ میں بھی سنچری اوپننگ پارٹنرشپ لگادی۔
جواب میں بابر اعظم 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان 57 رنز بناکر پویلین لوٹے، محمد حارث نے 30 رنز کی ایک اور شاندار اننگز کھیلی جبکہ شان مسعود نے فاتحانہ شارٹ کھیلا۔
بابر اعظم اور رضوان کے درمیان یہ 9ویں سنچری کی شراکت ہے، بابر اعظم اور رضوان کے درمیان یہ 9ویں سنچری کی شراکت ہے۔
اننگز کے 13 ویں اوور میں پاکستان کے 105 کے اسکور پر بابر اعظم کو 53 رنز پر ٹرینٹ بولٹ نے کیچ آؤٹ کرایا۔
اس سے قبل سڈنی میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کی دعوت ملنے پر پہلے اوور میں ہی شاہین شاہ آفریدی نے کیوی اوپنر کو واپس پویلین بھیج دیا۔
میچ کی تیسری گیند پر شاہین آفریدی نے فن ایلن کو 4 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔
نیوزی لینڈ کے جارحانہ بیٹر ڈیون کونوے کو چھٹے اوور میں شاداب خان نے رن آؤٹ کیا۔
محمد نواز نے 8 ویں اوور میں 49 کے اسکور پر اپنی ہی گیند پر کیوی بیٹر گلین فلپس کا کیچ پکڑ کر پاکستان کو تیسری کامیابی دلوائی۔
شاہین شاہ آفریدی نے 17 ویں اوور میں ڈیرل مچل اور کین ولیمسن کی پارٹنرشپ کو تورٹے ہوئے پاکستان کے لیے چوتھی وکٹ حاصل کی۔
شاہین شاہ آفریدی نے 117 کے مجموعی اسکور پر ولیمسن کو 46 رنز پر بولڈ کیا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ڈیرل مچل 53 اور جیمز نیشم 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید پڑھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے