عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان پر معاشی سمیت ہر قسم کی پابندیاں لگانے کی ایک اور قرارداد پی ٹی آئی کا اگلا ہدف ہے۔یہ بات انہوں نے جاری کردہ ایک بیان میں کہی۔عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے امیر ووٹرز نے امریکن کانگریس کے ارکان کو پاکستان مخالف قرارداد پاس کرنے پر آمادہ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ امریکی انتخابات کے امیدوار ووٹرز کی حمایت اور عطیات کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں۔عرفان صدیقی کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے ہدایات ملنے کے بعد پی ٹی آئی کے امیر ووٹرز نے امریکی اراکین کانگریس کو پاکستان مخالف قرارداد پاس کرنے پر آمادہ کیا۔پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے رہنما عرفان صدیقی نے اعتراف کیا ہے کہ یہ بلاشبہ پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی ہے۔
پاکستان
پاکستان پر پابندیاں لگوانے کی ایک اور قرار داد پی ٹی آئی کا اگلا ہدف ہے ، عرفان صدیقی
- by Daily Pakistan
- جولائی 1, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 298 Views
- 7 مہینے ago