اسلام آباد: پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے 27 سال مکمل ہوگئے، قوم آج یوم تکبیر ملی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور پاکستان کی سلامتی کی دعاں کے ساتھ ہوا، علما نے پاکستان کی سربلندی کیلئے خصوصی دعاں کا اہتمام کیا۔
اس حوالے سے علمائے کرام کا کہنا تھا کہ 28 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں نہایت اہمیت کا حامل ہے، آپ پاکستان زیادہ مضبوط اور مستحکم ہیں، آج پوری قوم کا سرفخر سے بلند ہے۔
یوم تکبیر 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 دھماکے کر کے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا، پاکستان نے اپنے دفاع کا حق منوایا، چاغی کے پہاڑوں سے اللہ اکبر کی صدا دنیا نے سنی اور پاکستان دنیا کی ساتویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر ابھرا۔یوم تکبیر کے حوالے سے آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے، خصوصی تقریبات منعقد کی جائینگی اور وطن کے رکھوالوں کو سلام پیش کیا جائیگا۔
صدر مملکت اور وزیراعظم نے قوم کو یوم تکبیر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دن اپنی جوہری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ایٹمی طاقت کا حصول قوت کے ذریعے امن قائم رکھنے کا دانشمندانہ فیصلہ تھا، پاکستان کی ایٹمی صلاحیت امن کی ضامن ہے، پاکستان جنگ کا خواہاں نہیں، پرامن بقائے باہمی اور عالمی قوانین کے احترام کے اصولوں پر کاربند ہے، بھارتی جارحیت پر پاکستان نے تزویراتی تحمل اور امن کے عزم کا مظاہرہ کیا۔
یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور اپنی آزادی و خودمختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اعلان کا دن ہے، آج کے دن عہد کرتے ہیں پاکستان کو ایک معاشی قوت بنا کر دنیا میں حقیقی مقام دلائیں گے۔
یوم تکبیر پر خصوصی پیغام میں قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو بآور کوایا کہ ہم دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، 28 مئی ہر پاکستانی کیلئے باعث افتخار اور قابل فخر دن ہے۔
سائنسدانوں، افواجِ پاکستان اور سیاسی قیادت نے ناقابلِ تسخیر پاکستان کی بنیاد رکھی، تمام سائنسدانوں کو قوم کا سلام، آپ کا یہ کارنامہ دفاعی تاریخ کا سنہری باب ہے، عالمی دبا، معاشی پابندیوں اور خطرات کے باوجود 1998 میں ایٹمی دھماکے کرنا جرات و حمعیت کی اعلی مثال ہے، یومِ تکبیر ہماری خودداری، قومی یکجہتی اور سٹریٹجک خودمختاری کا دن ہے۔10 مئی کا عبرتناک سبق دشمن کو ہمیشہ یاد رہے گا، بھارت جانتا ہے کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت ناقابل تسخیر ہے اور اب وہ کوئی بھی مس ایڈونچر سے قبل سو بار سوچے گا۔
خاص خبریں
پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27 سال مکمل، قوم جوش و جذبے سے یوم تکبیر منارہی ہے
- by Daily Pakistan
- مئی 28, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 164 Views
- 2 مہینے ago
