پاکستان معیشت و تجارت

پاکستان کیلئے آج 7 ارب ڈالرز قرض کی منظوری کاامکان

پاکستان کیلئے آج 7 ارب ڈالرز قرض کی منظوری کاامکان

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں۔اس کے علاوہ دوست ممالک کی جانب سے قرضوں کی واپسی کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔گزشتہ روز لاہور میں سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس کل ہوگا، امید ہے کہ آئی ایم ایف 7 ارب ڈالر کے پروگرام کی منظوری دے گا۔انہوں نے کہا تھا کہ پالیسی ریٹ کم ہو رہا ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح کم ہو رہی ہے، ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے