پاکستان خاص خبریں کھیل

پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، پاکستان پولوٹیم کی بھارت کو شکست

پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، پاکستان پولوٹیم کی بھارت کو شکست

ورلڈ پولو چیمپئن شپ امریکی شہر ویلنگٹن میں 26 اکتوبر سے 6 نومبرتک ہوگی۔پاکستان پولو ٹیم نے ای ورلڈ چیمپئن شپ میں کھیلنے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے یہ کارنامہ مختصر عرصے میں 2 بار بھارت کو شکست دے کر انجام دیا۔
انڈیانے پولو کلب میں ہونے والے پہلے پلے آف میچ میں پاکستان نے بھارت کو 4-5 سے شکست دی جبکہ اس کے بعد ایسٹ رینڈ پولو کلب جوہانسبرگ میں دوسرے پلے آف میچ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں 4 گولز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جہاں میچ کا اسکور 3-7 رہا
پاکستانی پولو ٹیم کی قیادت حمزہ معاذ کر رہے ہیں جبکہ تیمور ندیم اور راجا محمد مکیال سمیع نے بھی نمایاں کھیل پیش کیا۔
پاکستان پولو ٹیم میں بریگیڈیئر (ر) بدر الزماں ٹیم منیجر، لیفٹیننٹ کرنل ایاز احمد اسسٹنٹ ٹیم منیجر شامل ہیں۔راجہ سمیع اللہ ٹیم کیپٹن، حمزہ معاذ، تیمور ندیم اور راجہ محمد میکیال سمیع بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri