خاص خبریں

پاک بحریہ کی جانب سے منشیات کی بڑی کھیپ اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے

پاک بحریہ کی جانب سے منشیات کی بڑی کھیپ اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے

اسلام آباد:08اکتوبر کو پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے شمالی بحیرہ عرب میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کانٹر نارکوٹکس آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں پاک بحریہ کے جہاز نے تقریبا 2000 کلو گرام چرس، 370 کلو آئس اور 50 کلو ہیروئن قبضے میں لے لی۔ اس کھیپ میں منشیات کے طور پر استعمال ہونے والی ایک لاکھ غیر قانونی بھارتی ساختہ گولیاں بھی شامل ہیں جنہیں سمندر کے راستے بین الاقوامی مارکیٹ تک پہنچایا جانا تھا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں برآمد شدہ منشیات کی مالیت تقریبا 145 ملین امریکی ڈالر ہے۔ ضبط شدہ منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا کامیاب آپریشن جس کے نتیجے میں بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہیں، قومی فریضہ کے طور پر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کاروائی کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہیں ۔ پاک بحریہ سمندر میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنی قومی ذمہ داریوں کو نبھاتی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے