حکومت پاکستان نے پاک فضائیہ کے دو ائیر افسران کو ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دیدی ایئر وائس مارشل عبدالمعید خان اور ایئر وائس مارشل غلام عباس گھمن کو ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ائیر مارشل عبدالمعید خان نے دسمبر 1989ء میں پاک فضائیہ کی جی ڈی (پی) برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ انھوں نے فاءیٹر اسکواڈرن، ملٹری ٹریننگ ونگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان اور کمبیٹ کمانڈرز سکول مصحف کی کمانڈ کی۔ وہ کالج آف فلائنگ ٹریننگ میں بطور کمانڈنٹ اور اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر سٹاف (پلانز) کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ انھوں نے ڈائریکٹر جنرل سیکورٹی، ڈائریکٹر جنرل (ویلفیئر اینڈ ری ہیبلیٹیشن)، ائیر آفیسر کمانڈنگ ناردرن ائیر کمانڈ اور ڈی جی ائیر آپریشنز کے طور پر بھی اپنے فرائض سرانجام دیے۔ وہ اس وقت ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف (ایئر ڈیفنس) کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ائیر مارشل عبدالمعید کمبیٹ کمانڈرز سکول، ایئر وار کالج کراچی اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ ہیں۔انھوں نے نے الاباما امریکہ سے ایئر وار کالج کی ڈگری بھی حاصل کی اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے
اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ماسٹرز اور وار اسٹڈیز میں بیچلرز کی ڈگریاں حاصل کیں۔ ائیر مارشل عبدالمعید ستارہ امتیاز (ملٹری) ایوارڈ یافتہ ہیں اسی طرح ائیر مارشل غلام عباس گھمن نے جون 1990ء میں پاک فضائیہ کی جی ڈی (پی) برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ انھوں نے نے فائٹر سکواڈرن، فلائنگ ونگ اور ایک آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ ائیر مارشل غلام عباس نے ایئر ہیڈ کوارٹرز، پشاور میں ڈائریکٹر ہیومن ریسورس انڈکشن کے طور پر کام کیا اور ترکی میں ڈیفنس اور ایئر اتاشی کے عہدے پر فائز رہے۔انھوں نے بطور ڈائریکٹر پلانز بھی خدمات سر انجام دیں۔ انھوں نے ائیر آفیسر کمانڈنگ سدرن ائیر کمانڈ کے طور پر بھی اپنے فرائض سرانجام دیئے۔ اس وقت ائیر مارشل غلام عباس گھمن ائیر ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ائیر مارشل غلام عباس گھمن کو ڈی جی سی فور آئی کی اضافی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔ وہ کمبیٹ کمانڈرز سکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔
انھوں نے جرمنی سے جرمن جنرل اسٹاف کورس جبکہ امریکہ سے ایگزیکٹو لیڈرشپ کورس کیا
نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار اسٹڈیز اور اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کیں ائیر مارشل غلام عباس گھمن ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت کے وصول کنندہ ہیں۔
پاکستان
خاص خبریں
پاک فضائیہ کے دو ائیر افسران کو ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دیدی
- by Daily Pakistan
- جنوری 16, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 421 Views
- 2 سال ago