پاکستان جرائم

پاک فوج کا کالعدم ٹی ٹی پی کی سوات میں موجودگی غلط فہمی قرار

پاک فوج نے سوات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی موجودگی کی خبروں کو غلط فہمی پر مبنی قرار دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق چند روز پہلے سوشل میڈیا کے ذریعے کالعدم ٹی ٹی پی کے مسلح افراد کی سوات میں مبینہ موجودگی کی غلط فہمی پھیلائی گئی۔

بیان کے مطابق سوات میں کالعدم تنظیم کے مسلح ارکان کی مبینہ موجودگی کی خبریں گمراہ کن ہیں، سوات اور دیر کے درمیان پہاڑوں پر چند مسلح افراد کی موجودگی پائی گئی، تاہم بظاہر یہ افراد اپنے آبائی علاقوں میں دوبارہ آباد ہونے کے لیے افغانستان سے چوری چھپے آئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پہاڑوں میں ان کی محدود موجودگی اور نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کیے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق عسکریت پسندوں کی کسی بھی جگہ موجودگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اگر ضرورت پڑی تو ان سے بھرپور طاقت سے نمٹا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri