بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 20.7°C
Tuesday, 13 October 2026 | پاکستان: 3 جمادی الاول 1448

احتساب عدالت سماعت: شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

Sunday, 14 August, 2022

احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر مل اور آشیانہ ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف سماعت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے شہبازشریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

دوسری جانب حمزہ شہباز کی رمضان شوگر مل ریفرنس میں حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کر لی گئی۔

اس کے علاوہ عدالت نے رمضان شوگر مل میں بریت کی درخواستوں پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

بعد ازاں عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں نیب کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے دونوں ریفرنسوں پر سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *