پشاور کے بورڈ بازار ناصر باغ روڈ پر دھماکے کے واقعے میں ملوث گرفتار اور زخمی دہشت گرد نے بھتہ خوری کا اعتراف کر لیا ہے۔کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق اب تک ملنے والے شواہد کے مطابق واقعہ بھتہ خوری کا ہے، دہشت گرد کے مطابق بھتہ خوری کے لیے بارودی مواد نصب کرنے کا کام ملا۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں بارودی جیکٹ کے استعمال کے شواہد نہیں ملے۔واضح رہے کہ 10 مارچ کو ناصر باغ روڈ پر دھماکے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا۔دھماکا اس وقت ہوا جب دہشت گرد بارودی مواد لے جا رہے تھے۔
پاکستان
جرائم
پشاور، گرفتار زخمی دہشتگرد کا بھتہ خوری کا اعتراف
- by Daily Pakistan
- مارچ 13, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 445 Views
- 10 مہینے ago