بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 4 محرم 1448

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور آج ملاقات کرینگے

Wednesday, 13 March, 2024

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور آج وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق یہ اجلاس چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی تعیناتی کے معاملے پر ہوگا۔حال ہی میں خیبرپختونخوا حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان پہلا تنازع اس وقت سامنے آیا جب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت سے موجودہ چیف سیکرٹری کو تبدیل کرنے اور PAS BS-21 کے افسر شہاب علی شاہ کو چیف سیکرٹری تعینات کرنے کی درخواست کی۔ ماضی کی روایات کے برعکس علی امین نے تین ناموں کا پینل بھیجنے کے بجائے صرف ایک نام بھجوایا، حالانکہ تینوں افسروں میں سے کسی کو چیف سیکرٹری مقرر کرنا وزیراعظم کا اختیار ہے۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور نے وفاقی حکومت کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *