پشاور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں مختلف مقامات پر موبائل فون کے سگنل غائب ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں انٹرنیٹ سروس بھی بہت سست ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پشاور میں کئی روز سے موبائل نیٹ ورک جزوی طور پر متاثر ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے کہا تھا کہ اکتوبر کے آخر تک انٹرنیٹ میں رکاوٹ اور سست روی ختم ہو جائے گی۔پی ٹی اے ذرائع کے مطابق ویب مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب اور اپ گریڈنگ کا کام 20 اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایم ایس کی تنصیب سے انٹرنیٹ سسٹم پر حملوں سے بھی بچا جا سکے گا۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
پشاور میں موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس متاثر
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 9, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 348 Views
- 2 مہینے ago