خاص خبریں

پشاور کی تحصیل متھرا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

پشاور کی تحصیل متھرا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

پشاور کی تحصیل متھرا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے ، کل ایک سو پچپن پولنگ اسٹیشنوں میں چوراسی حساس ترین ہیں ۔جے یو آئی کے چیئرمین کے انتقال کے بعد تحصیل متھرا میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں بلدیاتی انتخابات میں چھ امید وار مدمقابل ہیں ، حلقے میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 630 ہے ۔مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 738 ہے ، خواتین ووٹرز کی تعداد 97 ہزار 892 ہے تحصیل متھرا میں 155 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں ۔جے یو آئی سے رفیع اللہ ، پی ٹی آئی سے انعام اللہ ، جماعت اسلامی سے افتخار احمد ، اے این پی سے عزیز غفار خان ، پی پی سے علی عباس خان اور ن لیگ سے فضل اللہ میدان میں ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے