پاکستان

پلڑے برابر رکھیں، جن ہاتھوں میں ترازو ہے وہاں سیاست داخل نہ ہونے دیں ،خواجہ آصف

سندھ کی جامعات کے وائس چانسلرز کا ’ ڈکیت ‘ کہنے پر خواجہ آصف سے معافی کا مطالبہ

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تاریخ کے جس موڑ پر عدالت عظمیٰ کھڑی ہے یہاں ان کا رول تاریخ ساز ہوگا وہ انصاف کے پلڑے برابر رکھےاور سیاست ان اداروں میں نہ داخل ہونے دیں جن کے ہاتھ میں ترازو ہے ۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تاریخ کے جس موڑ پر عدالت عظمیٰ کھڑی ہے یہاں ان کا رول تاریخ ساز ہوگا وہ انصاف کے پلڑے برابر رکھے ، جب شدید اختلاف رائے یہاں نظرآنا شروع ہوجائے تو یہ اچھا شگون نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پلڑے برابر کرنے کی ڈیمانڈ کہاں سے آتی ہے کیا ثاقب نثار نے پلڑے برابر رکھے تھے ؟ کیا کھوسہ صاحب نے پلڑے برابر رکھے تھے ؟ اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر وزیراعظم کو ٹارگٹ کیاجاتاہے ۔ کیا یہ پلڑے برابر ہیں؟ آئین ان پر یہ فرض عائد کرتا ہے کہ پلڑے برابر کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے