پاکستان خاص خبریں

پنجاب ، نمونیہ ایک دن میں مزید 13 بچوں کی جانیں نگل گیا

پنجاب ، نمونیہ ایک دن میں مزید 13 بچوں کی جانیں نگل گیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا نے مزید 13 بچوں کی جان لے لی۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خشک سردی میں نمونیا کے کیسز میں اضافے کے باعث پنجاب میں ایک روز کے دوران مزید 622 مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں 131 مریضوں میں نمونیا کی تشخیص ہوئی جس میں ایک بچہ دم توڑ گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاہور میں نمونیا کے مجموعی کیسز کی تعداد 6190 ہے جب کہ پنجاب میں 28809 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ نمونیا سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی مجموعی تعداد 392 ہوگئی ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ 2 سال سے کم عمر کے بچوں کو نمونیا کا سب سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے، شہری خشک سردی میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اپنے بچوں کو جان لیوا مرض سے بچائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے