پاکستان

پنجاب ، گرین لاک ڈائون والے علاقوں میں دھول اُڑائے بغیر صفائی کی جائے ،راجہ جہانگیر

پنجاب ، گرین لاک ڈائون والے علاقوں میں دھول اُڑائے بغیر صفائی کی جائے ،راجہ جہانگیر

پنجاب کے سیکریٹری تحفظ ماحول راجہ جہانگیر انور نے ہدایت کی ہے کہ گرین لاک ڈان والے علاقے میں دھول اڑائے بغیر صفائی کی جائے اور سڑکوں پر صاف پانی کا چھڑکا ئوکیا جائے۔ایک بیان میں سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول کا کہنا ہے کہ اسموگ ہاٹ اسپاٹ ایریا شملہ پہاڑی میں ڈس انفیکثڈ واٹر سے چھڑکا بھی کیا جارہا ہیکنسٹریکشن ورک پر مکمل پابندی عائد ہے، اس حوالے سے زیرو ٹالرنس ہے، شہر میں ہیوی ٹرانسپورٹ کا داخلہ بھی سختی سے منع کردیا گیا ہے، تین بڑے پارکنگ اسٹینڈز گرین رنگ سے باہر منتقل کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری لاک ڈان ایریا شکایات کے لیے 1373پر رابطہ کریں۔دوسری جانب لاہور کو اسموگ کے نئے اسپیل کا خطرہ ہے، محکمہ ماحولیات نے اسموگ سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے