ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کا راج برقرار، جنوبی اضلاع میں گرمی کی لہر برقرار ہے۔محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی پنجاب اور کے پی میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جب کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری، گلیات، راولپنڈی سمیت پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے، بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔بلوچستان کے بیشتر علاقے گرم رہیں گے، ساحلی پٹی پر بوندا باندی کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔کراچی میں رواں ہفتے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، شہر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے، سمندری ہوائیں بحال ہوگئی ہیں، جنوب مغربی سمت سے 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
پاکستان
پنجاب اور کے پی میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- by Daily Pakistan
- جون 3, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 209 Views
- 6 مہینے ago