کالم

پنجاب میں ترقی کا سفر مسلسل

یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جو سرگرمیاں دیکھنے کو ملی ہیں، وہ ملک کے عوام کےلئے امید اور ترقی کا ایک نیا باب کھولنے کے مترادف ہیں۔دوسری جانب چند روز قبل انتشاری ٹولے نے بھی اپنی دیرنہ روش برقرار رکھی ہوئی ہے مگر اس تمام ماحول میں بھی یہ امر اطمینان بخش ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے اپنے عملی اقدامات کے ذریعے عوام کو یہ یقین دلایا ہے کہ ان کے مسائل کا حل پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ یاد رہے کہ مریم نواز نے حالیہ دنوں میں پنجاب کے مختلف شہروں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عوامی اجتماعات میں شرکت کی اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ ان کے یہ دورے نہ صرف عوام سے رابطے کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہیں بلکہ ان میں عوامی مسائل کو سمجھنے اور ان کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی حکمتِ عملی بھی شامل ہے۔اس ضمن میں پنجاب کی انتظامی سربراہ نے تعلیم اور صحت کے شعبوں کو اپنی ترجیحات میں خاص طور پر شامل کیا ہے اور بار بار کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں نئے تعلیمی ادارے قائم کیے جائیں گے، جن کا مقصد بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ صحت کے شعبے میں بھی بڑے پیمانے پر اصلاحات کا اعلان کیا گیا ہے۔یہ بات خصوصی توجہ کی حامل ہے کہ پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں میں سڑکوں، پلوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے ان منصوبوں کے بارے میں کہا کہ یہ اقدامات نہ صرف عوام کو سہولت فراہم کریں گے بلکہ معیشت کو بھی مستحکم کریں گے۔ اسی ضمن میں لاہور سے ملتان موٹروے کی بحالی اور دیگر بڑے منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی فلاح و بہبود کےلئے سنجیدہ ہے۔یاد رہے کہ مریم نوجوانوں کےلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں صنعتی زونز کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا تاکہ مقامی سطح پر روزگار کے مواقع بڑھ سکیں۔ اس کے علاوہ مختلف پروگرامز کے تحت نوجوانوں کو جدید ہنر سکھانے کے منصوبے بھی زیر غور ہیں۔کسے معلوم نہےں کہ پنجاب کی معیشت کا ایک بڑا حصہ زراعت پر مبنی ہے اور اس حوالے سے مریم نواز نے اس بات پر زور دیا ہے کہ زراعت کے شعبے کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ کسانوں کو سبسڈی کی فراہمی، جدید مشینری کی دستیابی اور پانی کے م¶ثر استعمال کے منصوبے اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) زراعت کی ترقی کےلئے کمر بستہ ہے۔ مریم نواز نے خواتین کے حقوق اور ان کی معاشی خودمختاری پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا کہ خواتین کو مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں خصوصی پروگرامز شروع کیے جا رہے ہیں، جن کے تحت خواتین کو کاروبار کےلئے مالی معاونت اور تربیت دی جائےگی۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے نہ صرف ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دی ہے بلکہ سیاسی میدان میں بھی اپنے مخالفین کو م¶ثر جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور مسائل کا حل ہی مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ہے اور وہ کسی بھی سیاسی چیلنج سے نمٹنے کےلئے تیار ہیں۔ اس تمام صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے سنجیدہ حلقوں نے رائے ظاہر کی ہے کہ پنجاب حکومت کی قیادت میں جاری ان منصوبوں کے اثرات نہ صرف موجودہ حالات میں نظر آ رہے ہیں بلکہ مستقبل میں بھی ان کے مثبت نتائج کی توقع کی جا رہی ہے۔ عوامی فلاح کے ان منصوبوں نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی تعمیر و ترقی کےلئے پرعزم ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کے حالیہ اقدامات اور ترقیاتی منصوبے پنجاب کے عوام کےلئے ایک نئی امید کی کرن ہیں۔ تعلیم، صحت، بنیادی ڈھانچے، زراعت، اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے جیسے شعبوں میں ان کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں اور ان اقدامات سے نہ صرف عوام کا معیارِ زندگی بہتر ہوگا بلکہ معیشت کو بھی استحکام ملے گا۔ مریم نواز نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک متحرک اور باصلاحیت رہنما ہیں جو ملک و قوم کی ترقی کےلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کو تیار ہیں۔ مبصرین کے مطابق یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس تمام پس منظر میں وفاقی حکومت بھی ہر طرح کی معاونت کر رہی ہے اور وفاق اور پنجاب کی بھرپور کوشش ہے کہ ترقی کے اس سفر میں دیگر تمام صوبوں کو بھی ساتھ لے کر چلا جائے ۔ علاوہ ازیں آزاد جموں کشمیر اور گلگت اور بلتستان کےساتھ بھی بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ ہو ۔ یہ امر خوش آئند ہے کہ اس ضمن میں بہتر پیش رفت جاری ہے اگرچہ اس میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے