شنگھائی:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف شنگھائی پہنچ گئیں جہاں انہوں نے سیاسی مصروفیت کا آغاز کر دیا،وزیر اعلیٰ نے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی شنگھائی کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری سے ملاقات کی، مسٹر ز زونگ منگ نے مریم نواز کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں اکنامک اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستانی طلبہ اور ماہرین کو ٹریننگ اور تعلیم کے مواقع فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ مریم نواز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر شنگھائی کا فنانشل اور ٹریڈ ہب کے طور پر ابھرنا قابل تحسین امرہے، آٹو موبائل، آئی ٹی، سیمی کنڈکٹر اور روبوٹک سمیت دیگرشعبوں میں شنگھائی کی کمپنیوں سے اشتراک کار چاہتے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چین کے تعاون سے ماہرین کی کیپسٹی بلڈنگ سے پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری تیزی سے فروغ پارہی ہے، پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر مایہ ناز صدر زی جن پنگ کے ویژن کے مطابق ترقی کرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہے۔حکومت پنجاب شنگھائی حکام کے ساتھ آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے، پاکستان اور چین نواز شریف اور شہبازشریف کے دور حکومت میں مزید قریب آئے، اہل چین سے انس میرے خون میں شامل ہے۔
خاص خبریں
پنجاب میں چینی کمپنیوں کوسہولیات دی جائیں گی: مریم نواز
- by Daily Pakistan
- دسمبر 11, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 23 Views
- 13 گھنٹے ago