کالم

پنجاب کی خادمہ مریم نواز کا کامیاب دورہ چین

قارئین کرام!پنجاب کی خادمہ مریم نواز شریف کمونسٹ پارٹی کی دعوت پر 8 روزہ دورہ پر چین میں موجود ہیں پنجاب کی اہم وزارتوں کے وزرا چیف سیکرٹری اور دیگر بھی انکے ہمراہ موجود ہیں وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخآری کی جانب سے فوری اطلاعات پاکستان موصول ہورہی ہیں کے وزیر اعلی چین میں دن رات پنجاب کی عوام کے لیے کوشاں ہیں پاکستان کے صوبہ پنجاب کی خاتون وزیر اعلی مریم نواز شریف چین کے دورے کے دوران ہسپتالوں صنعتی شعبوں ماحولیاتی بہتری،بائیوڈائیورسٹی، انسداد سموگ، جنگلی حیات اور شجرکاری کے فروغ اور تحفظ کیلئے تاریخ رقم کررہی ہیں بلکے اسکے ساتھ ملک پاکستان کی ساکھ میں بہتری کےلئے چین کے حکومتی وسیاسی رہنماں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں مریم سپیڈ صوبہ پنجاب کی بہتری کےلئے مصروفیت سے بھرپور دن ،دورے،اہم ملاقاتیں، جاری ہیں اب تک جو تفصیلات سامنے آئی ہیں اسکے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی پاک چین تعلقات کے فروغ کیلئے جڑواں شہروں اورصوبوں کی تجویز،پنجاب میں چینی سرمایہ کاری کیلئے بھرپور تعاون کی پیشکش بھی سامنے آئی ہے چین کے تعاون سے ایڈوانس ائیر کوالٹی مینجمنٹ سسٹم بنایاجائیگا، ماحول دوست مشینری، توانائی، ای ٹرانسپورٹ اور ہائیڈروپاور کے حوالے سے بھی مدد کریگا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی بیجنگ میں چین کی وزارت ماحولیات میں ایکالوجی اینڈ انوئرمنٹ کے وزیر ہوانگ رنچیو سے ملاقات،تفصیلی تبادلہ خیال ۔ وزیر اعلی مریم نواز کا کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کا دورہ، منسٹر لیو جیان چاسے ملاقات،قیادت کو سراہا۔وزیر اعلی مریم نوازشریف کے اعزاز میں بیجنگ کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے حکام کی طرف سے خصوصی ظہرانہ۔وزیر اعلی مریم نوازشریف کی کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کی نائب منسٹر سن ہائی ین اور دیگرحکام سے ملاقات۔ تعلقات کے فروغ میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے،لوکل گورننس،دیہی ترقی اور ووکیشنل ٹریننگ میں بھرپور تعاون چاہتے وزیراعلی مریم نوازشریف نے چینی وزرا سے ملاقاتیں کیں اور کیمونسٹ پارٹی کے ظہرانے میں شریک ہوئیں -ملاقات میں ماحولیاتی بہتری،بائیوڈائیورسٹی، انسداد سموگ، جنگلی حیات اور شجرکاری کے فروغ اور تحفظ کیلئے مل کر کام کرنے اور بیجنگ پنجاب کلین ائیر ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیاگیا-اس امر پر بھی اتفاق ہوا کہ چین کے تعاون سے ایڈوانس ائیر کوالٹی مینجمنٹ سسٹم بنایاجائیگا، ماحول دوست مشینری، توانائی، ای ٹرانسپورٹ اورہائیڈروپاور کے حوالے سے بھی مدد کریگا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے پاک چین تعلقات کے فروغ کیلئے جڑواں شہروں اورصوبوں کی تجویزپیش کر دی اور پنجاب میں چینی سرمایہ کاری کیلئے بھرپور تعاون کی پیشکش کی- وزیر اعلی مریم نوازشریف نے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔ بیجنگ میں وزیر اعلی مریم نوازشریف سے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے منسٹر لیو جیان چا(Liu Jianchao)نے ملاقات کی۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف نے پرتپاک خیر مقدم کرنے پر منسٹر لیو جیان چا کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف نے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی دوراندیش قیادت کو سراہا۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف نے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے منسٹر لیو جیان چا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کی وثرنری لیڈرشپ نے چین کو عالمی طاقت کے طور پر ابھرنے میں رہنمائی فراہم کی۔پاک چین تعلقات کے فروغ میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ چین پاکستان کمیونٹی کی تشکیل میں عوامی سطح پر بڑھتے ہوئے رابطے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی فولاد کی طرح مضبوط اور آزمودہ ہے۔ پاک چین دوستی علاقائی اور بین الاقومی سیاست کے نشیب وفراز سے متاثر نہ ہونے والا پائیدار تعلق ہے۔ پاک چین سٹریٹجک پارٹنر شپ ہر موسم کے گرم وسرد سے بالا تر ہے۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ لوکل گورننس اور دیہی ترقی کیلئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ یوتھ ایمپاور منٹ اور استعداد کار میں اضافے کیلئے چین کے تعاون کو سراہیں گے۔ ووکیشنل ٹریننگ پروگرام کے سلسلے میں چین سے بھرپور تعاون چاہتے ہیں۔بڑھتے ہوئے عوامی روابط اور ثقافتی تعلقات شاہراہ ریشم کا ورثہ اور میراث ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پنجاب کے ثقافتی روابط کیلئے پائیدار اقدامات کریں گے۔ پاک چین تعلقات کی میراث کو پروان چڑھانے کیلئے نوجوان نسل پر فوکس کرنا ہوگا۔وزیر اعلی مریم نوازشریف نے شاندار میزبانی پر منسٹر لیو جیان چاسے اظہار تشکرکیا۔ کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے منسٹر لیو جیان چا نے وزیر اعلی مریم نوازشریف کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں وزیر اعلی مریم نوازشریف کے اعزاز میں بیجنگ کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے حکام کی طرف سے خصوصی ظہرانہ دیا گیا۔ کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ حکام نے وفد کاپرتپاک خیر مقدم کیا۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف نے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کی نائب منسٹر سن ہائی ین (Ms. Sun Haiyan)اور دیگرحکام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقات میں جامع شراکت داری کو مزید وسعت دینے اور مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف نے پاک چین تعلقات کے فروغ کیلئے جڑواں صوبوں اور شہروں کی تجویز پیش کی۔وزیر اعلی مریم نوازشریف کی پنجاب میں چینی سرمایہ کاری کیلئے بھرپور تعاون کی پیشکش کی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے منسٹر سن ہائی ین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، ویسٹ مینجمنٹ، ایگریکلچر اور یوتھ ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں چین کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔ چین کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کیلئے پختہ عزم رکھتے ہیں۔ پاکستان اور چین کے درمیان گہری دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کے استحکام میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کا کردار فراموش نہیں کرسکتے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف بیجنگ میں چین کی وزارت ماحولیات میں ایکالوجی اینڈ انوئرمنٹ کے وزیر ہوانگ رنچیو سے ملاقات کی۔ملاقات میں چین اور صوبہ پنجاب کا ماحولیاتی بہتری،بائیو ڈائیورسٹی، سموگ کے خاتمے، جنگلی حیات اور شجر کاری کے تحفظ وفروغ کے لئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔بیجنگ پنجاب کلین ائیرمشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، سینئر وزیر مریم اورنگزیب پنجاب کی نمائندگی کریں گی۔وزیراعلی پنجاب اور چین کے ماحولیاتی وزیر ہوانگ رنچیوکی ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ چین کے تعاون سے پنجاب میں ایڈوانس ائیر کوالٹی مینجمنٹ سسٹم بنایا جائے گا۔ چین اور صوبہ پنجاب میں ماحولیاتی علوم کا تبادلہ، پالیسی کوآرڈینیشن، استعداد میں اضافے، ڈیٹا مانیٹرنگ اور شئیرنگ، گرین اربن پلاننگ، ٹیکنالوجی کا ٹرانسفر ممکن ہوسکے گا۔چین ماحول دوست توانائی اور ٹرانسپورٹ کے اجرا کے حوالے سے صوبہ پنجاب کی مدد کرے گا ۔ پنجاب میں ای ٹرانسپورٹ سسٹم کےلئے چین کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کرنے پربھی اتفاق کیا گیا۔چین زرعی شعبے کی ترقی، ماحول دوست مشینری اور زرعی طریقے سکھانے میں بھی پنجاب کی مدد کرے گا۔ہائیڈرو پاور اور پانی کے باکفایت استعمال کے حوالے سے بھی چین صوبہ پنجاب کی مدد کریگا۔پنجاب کو ماحولیاتی خطرات سے بچا میں چین مہارتوں اور ٹیکنالوجی کے ذریعے معاونت فراہم کرے گا۔چین کے وزیر ماحولیات نے پنجاب میں سموگ سے بچا اور ماحولیاتی بہتری کےلئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے اقدامات کو سراہا۔وزیر ایکالوجی اینڈ انوئرمنٹ ہوانگ رنچیو کی ماحولیاتی تحفظ اور ماحولیاتی نظام کی حفاظت کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب کو بریفنگ بھی دی۔ملاقات میں پنجاب میں حیاتیاتی تنوع اور جنگلی حیات کے تحفظ، اور شجرکاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ماحولیاتی بہتری کے لیے پنجاب میں ماڈل شہر بنانے کا منصوبہ شروع کرنے کے حوالے سے بھی چینی وزیر کو آگاہ کیاگیا۔چین کے وزیرماحولیات نے پاکستان، بالخصوص پنجاب کے ماحولیاتی تحفظ کےلئے اقدامات کو سراہا گیا ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر وزیر ہوانگ رنچیوسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ماحولیات کی بہتری کےلئے آپ کا وژن، ذاتی کردار، تجربہ اور مہارت متاثر کن ہیں ۔ پنجاب میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلئے چین کے جدید انوائرمنٹ ماڈلز اپنانا چاہتے ہیں، مریم نواز شریف ۔مارچ 2024 میں وزیراعلی کی ذمہ داری سنبھالتے ہی سموگ سے بچا اور ماحول کی بہتری کا اپنی نوعیت کا پہلا جامع پلان دیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں بڑے پیمانے پر شجر کاری اور جنگلات کی بحالی کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔ چین کے شہری منصوبہ بندی اور اسمارٹ شہروں کے تجربات سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، سی پیک پاکستان کی ترقی کے حوالے سے نہایت اہم ہے۔سی پیک کا دوسرا مرحلہ ماحول دوست توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے نہایت اہم ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ چین نے ماحولیات کی وزارت کےلئے ہوانگ رنچیوکا درست طورپر انتخاب کیا ہے۔مریم اورنگزیب کو ماحولیات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جو بہت محنتی اور ماحولیات کے شعبے کی ماہر ہیں، دن رات سموگ کے خاتمے اور ماحولیاتی بہتری کےلئے کام کر رہی ہیں۔چینی وزارت انوائرمنٹ اینڈ ایکالوجی کے حکام نے شہری ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ تاحال وزیر اعلیٰ پنجاب۔ کا دورہ چین جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے