وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے واضح طور پرکہا ہے کہ لاہور یا کسی بھی دوسرے شہر کو ترجیح دینے کی بجائے پنجاب کے تمام علاقوں کو یکساں ترقی دی جائے گی۔پنجاب کے عوام کی سہولت کیلئے میرے سابقہ دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے۔ مخالفین کی سیاست صرف نمود و نمائش تک محدود ہے۔ ہم نے پہلے بھی عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا۔انشاءاللہ اب بھی عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کریں گے۔ اس حقیقت سے انکار نہیں کہ چودھری پرویزالٰہی کے سابقہ دور میں پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے۔ ق لیگ کے ترقیاتی کا م اس کی کارکردگی اور عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ملک و قوم کا استحکام اور ترقی و خوشحالی اور پسماندہ طبقوں کی فلاح و بہبود مسلم لیگ ق کا نصب العین ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے تھے اور روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے تھے۔ مہنگائی اور بے روزگاری پر کنٹرول کیا گیا تھا‘ عوام اور ملک کی ترقی کا سفر تیزی سے آگے بڑھا تھا۔ پنجاب ترقی کے لحاظ سے تمام صوبوں میں سرفہرست ہے ۔ وزیر اعلیٰ کا وژن ہے کہ پنجاب کاکوئی شہراورقصبہ ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا۔ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ پنجاب میں گزشتہ 3 برس کے دوران جتنے ترقیاتی کام ہوئے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری اورشفافیت کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔مظفر گڑھ سمیت پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو صحت اورتعلیم کی معیاری سہولتیں دینے کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔ چیئرمین پاکستان علماءکونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں دین کی خدمت کیلئے ان کے اقدامات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ سابقہ دور میں سیرت اکیڈمی کو تالا لگا کر غیرفعال کرنا افسوسناک ہی نہیں‘ قابل مذمت بھی ہے۔ یہ قوم کے منصوبے ہیں جنہیں روک کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ۔ مخالفین کی سوچ صرف ذاتی مفادات کے گرد گھومتی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ عنقریب سیرت اکیڈمی کو بحال اور متحدہ علماءبورڈ کو فعال کیا جائے گا۔ بورڈ کو فعال کرکے دین کی خدمت کا کام لیا جائے گا۔ سیرت اکیڈمی میں دینی نصاب کے حوالے سے تحقیقی کام بھی کیا جائے گا۔ بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیںگی۔ مدینہ یونیورسٹی، جامعہ الازہر اور عالم اسلام کی دیگر نمایاں جامعات کے اشتراک سے ایم فل کی کلاسیں ہونگی۔ عوام الناس کو صحت کی بروقت اورمعیاری سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس ضمن میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ماضی میں امیر کو تو معیاری علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات لئے گئے مگر غریب اور متوسط طبقے کو معیاری اور بر وقت علاج کی سہولیات کی فراہمی پر کوءتوجہ نہیں دی گئی۔ موجودہ حکومت اس ضمن میں ایک مربوط حکمت عملی کے تحت وضع کیے گئے روڈ میپ کی تکمیل پر عمل پیرا ہے جس سے طبقات کے فرق کے بغیر ہر شہری علاج معالجے کی بہترین سہولیات حاصل کر سکے گا۔صحت کے شعبے میں سہولیات کو بہتر بنانے کے ضمن میں نئے اقدامات کے تحت صوبے کے بڑے ہسپتالوں کے شعبہ حادثات میں فراہم کی جانے والی سروسز کو مزید بہتر بنانے بارے فیصلہ کیا گیا۔ ہسپتالوں کی او پی ڈیز کی مرمت و تزئین ، مددگار کاونٹرز کا قیام اور ہسپتالوں کے انتظامی و مالی امور کو بہتر بنانے کی غرض سے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے بتایا کہ بہت جلد پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں Preventiveکارڈیالوجی کا بڑا منصوبہ شروع کیاجائے گا۔ شعبہ Preventiveکارڈیالوجی کا دائرہ کار بتدریج تمام انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی تک وسیع کیاجائے گا۔ شعبہ Preventive کارڈیالوجی میں امراض قلب کا پیشگی ٹریٹمنٹ، سکریننگ اور مینجمنٹ کی جائے گی۔امراض قلب سے بچاو¿ کیلئے مخصوص سنٹر میں آگاہی او رعلاج تجویز کیاجائے گا۔شعبہ Preventive کارڈیالوجی میں امراض دل کی وجوہات کے پیشگی تعین سے بچاو¿ ممکن ہوگا۔دل کے امراض کی پیشگی تشخیص اورتدارک کے ساتھ سرکاری وسائل کی بچت ہوگی۔ ترقی یافتہ ممالک میں شعبہ Preventive کارڈیالوجی عوام کی صحت کےلئے قابل قدر خدمات سرانجام دیتے ہیں۔کارڈیالوجی میں امراض قلب کی پیشگی تشخیص سے سرکاری ہسپتالوں پرمریضوں کا دباو¿ کم ہوگا۔ جدید طبی سائنس میں جنیاتی بنیادوں پر دل کی بیماری کی پیشگی نشاندہی ممکن ہے۔ پنجاب حکومت کا یہ نہایت احسن اقدام ہے۔ بلڈ پریشر، شوگر، سگریٹ نوشی اور غیر معیاری غذا امراض قلب کا سبب بن سکتی ہے۔ابتدائی مرحلے میں امراض قلب سے بچاو¿ اور دوسرے مرحلے میں دوبارہ ہارٹ اٹیک سے بچاو¿ کی مینجمنٹ کی جائیگی۔ وزیراعلیٰ نے تلہ گنگ کے ہسپتال کو اپ گریڈ اور بستروں کی تعداد 100 تک بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پنجاب میں میرے دور کے فلاحی منصوبوں کو سیاسی انا کی بھینٹ چڑھایا۔(ن) لیگ نے میرے عوامی منصوبے روک کر پنجاب کے عوام سے زیادتی کی۔
کالم
پنجاب کے سب علاقوں کو یکساں ترقی دی جائےگی
- by Daily Pakistan
- ستمبر 19, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 638 Views
- 2 سال ago