پاکستان خاص خبریں

پوری قوم اپنی شیر دلیر افواج کے شانہ بہ شانہ دہشت گردی کا خاتمہ کرکے رہے گی زیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی بنوں اور دیگر دہشت گردوں کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ذریعے پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی

۔ وزیراعظم شہباز شریف کی بنوں اور دیگر دہشت گردوں کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ذریعے پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی مزموم کوشش سختی سے کچل دیں گے ۔ دہشت گردی کا مسئلہ قومی سلامتی کا حساس مسئلہ ہے، اجتماعی سوچ اورلا ئحہ عمل کی ضرورت ہے ریاست کسی بھی دہشتگرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی۔دہشتگردوں کے ساتھ آئین اورقانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔وفاقی حکومت دہشت گردوں کی بیرونی سہولت کاری اور پناہ گاہوں کا سدباب بھی کرے گی پوری قوم اپنی شیر دلیر افواج کے شانہ بہ شانہ دہشت گردی کا خاتمہ کرکے رہے گی ۔ وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار فورسز کے جذبے اور عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے، ردا لفساداور ضرب عضب دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ا ہم اقدامات تھے مسلح افواج، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں وزیراعظم کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت امن و امان کی بنیادی ذمہ داری صوبوں کی ہے لیکن وفاق ان سنگین مسائل پر آنکھیں بند نہیں کر سکتا دہشت گردی کے مقابلے کے لئے صوبوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کرائیں گے صوبائی حکومت کی صلاحیت اور استعداد کار میں اضافہ دہشت گردی کے خاتمے میں اہم ہے وفاق صوبوں میں انسداد دہشت گردی فورس اور ڈیپارٹمنٹ کی پیشہ ورانہ صلاحیت بہتر بنانے میں معاونت کرے گا خیبرپختونخوا کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی ازسرنو تشکیل پر کام کریں گے اپنی فورسز کی تمام ضروریات پوری کریں گے، جدید اسلحہ کی فراہمی اور پیشہ ورانہ تربیت پر توجہ دی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri