نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں لائیوسٹاک پروڈکشن میں اضافے اور لائیوسٹاک کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے لائیوسٹاک اورڈیری ڈویلپمنٹ میں بہتری کے لئے جامع پلان طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں پنجاب میں گوشت او رپولٹری انڈسٹری کے فروغ کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کافیصلہ کیا گیا۔ نگران وزیر اعلی نے میٹ ایکسپورٹ کے حوالے سے جامع پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بیف، مٹن او رپولٹری انڈسٹری کے فروغ میں رکاوٹیں دورکی جائیں گی۔ بہاولپور ڈویڑن کو میٹ ڈویژن قرار دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ پنجاب میں گوشت اور پولٹری کی ایکسپورٹ سے اربوں ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ سیمن پروٹیکشن، فارم مینجمنٹ اور ویکسی نیشن کے جدید طریقہ کار اپنا نے ضروری ہیں ۔ ایکسپورٹ کےلئے لائیوسٹاک پروڈکشن کی حلال سرٹیفکیشن اور ٹریس ایبلٹی لازمی امر ہے ۔ پنجاب سعودی عرب اور چین کو اربوں ڈالر کی لائیوسٹاک اورڈیری پروڈکٹس ایکسپورٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پولٹری انڈسٹری کو میکانائزیشن کی طرف لے جانا ہوگا ۔ پولٹری سیکٹر کا ملک کی معیشت میں اہم کردار ہے اور ملکی معیشت میں استحکام لانے کیلئے مشترکہ جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ٹیکسٹائل کے بعد پولٹری سب سے بڑی انڈسٹری ہے جس سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے۔ پولٹری صنعت کومزید فروغ دینے کےلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ پولٹری مصنوعات کا تعلق عام آدمی سے ہے ان کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ میں ہونی چاہئیں۔ پولٹری مالکان کو چاہئے کہ وہ انسانی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے صاف اور شفاف طریقے سے کاروبار کو فروغ دیں۔ برائلر مرغیوں کی فیڈ میں ہارمونز شامل ہونا فرضی باتیں ہیں۔ پولٹری پر سیلز ٹیکس کم ہونے سے عوام کو مرغی کا سستا گوشت اور انڈے فراہم کر سکتے ہیں۔ مرغی کا گوشت اور انڈے عام آدمی کیلئے پروٹین اور غذائیٹ حاصل کرنے کا نسبتا سستا ذریعہ ہیں۔پنجاب حکومت حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ملک میں گوشت کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے جس کےلئے اس شعبہ سے وابستہ ماہرین پر مشتمل یہ کمیٹی بھی بنائی گئی ہے لہذا یہ ہمارا قومی فریضہ ہے کہ ہم قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے معیاری و سستے چکن کی سپلائی کو یقینی بنانے میں کردار ادا کریں۔ محسن نقوی نے پنجاب میں تیل دار فصلوں کی کاشت بڑھانے کیلئے کینولہ، سن فلاور او ردیگر تیل دار فصلوں کا زیر کاشت رقبہ بڑھانے کیلئے بھرپورمہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ زرعی ماہرین نے پیداوار بڑھانے کےلئے ڈرل مشین کے ذریعے فصلوں کی کاشت پر زور دیاہے۔ کاٹن کمپین ایڈوائزری سروس کیلئے صوبہ بھر میں تقریباً 2ہزار انٹرنی زرعی گریجوایٹس کی خدمات لیے جانے اورسپارکوکی معاونت سے کپاس کی فصل کے سٹیلائٹ امیج حاصل کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبہ بھر میں کاشتکاروں کو معیاری زرعی مداخل کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ کاٹن کی پیداوار کاہدف ہر صورت حاصل کرنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو بھرپو رکاوشیں کرنا ہوں گی۔ اچھی فصل کیلئے بیج کا اچھا ہونا او ردرست مقدار میں کاشت ضروری ہے۔ خوردنی تیل کی ملکی ضروریات پوری کر نے کےلئے تیل دار فصلوں کی کاشت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ درآمد پر انحصار کم سے کم ہو۔پاکستان ملکی ضروریات کا صرف 34فیصد خوردنی تیل پیدا کر تا ہے جبکہ باقی 66فیصد درآمد کرنا پڑتا ہے جس پر کثیر زر مبادلہ خرچ ہوتا ہے۔ سورج مکھی کا شمار بھی تیل دار فصل میں ہوتا ہے تاہم سورج مکھی کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے صحیح وقت پر اس کی کاشت انتہائی ضروری ہے۔ تاخیر سے کاشت کرنے کی صورت میں نہ صرف اس کی پیداوار میں کمی آجاتی ہے بلکہ اس سے تیل بھی کم حاصل ہوتا ہے۔ بارانی علاقوں میں اس کی کاشت کا انحصار زیادہ تر بارشوں کے پھیلاو¿پر ہوتا ہے۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھونگ مسجد کے دورے پر کہا کہ بھونگ مسجد فن تعمیر کا ایک خوبصورت نمونہ ہے اورمسجد کی دیواروں اور گنبد پر انتہائی محنت سے نقش کاری کی گئی ہے اور اسلامی فن تعمیرکو نمایا ں کیا گیا ہے ۔ بھونگ مسجد کی بنیاد 1932 میں رکھی گئی اور 50 برس میں 80ءکی دہائی میں مسجد کو مکمل کیا گیا ۔ اسلامی فن تعمیر کے حوالے سے اس مسجد کو آغا خان ایوارڈ بھی دیا گیا ہے ۔ محسن نقوی نے سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز 2023 میں بیڈمنٹن میں گولڈمیڈل جیتنے پر ناہین خان اور فائزہ ناصر کو مبارک باد دیتے ہوئے تہنیتی پیغام میں کہا کہ ناہین خان اور فائزہ ناصر نے بیڈمنٹن کے ڈبلز مقابلے میں گولڈمیڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔ قوم کی بیٹیوں نے سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا جس پر قوم کو ناہین خان اور فائزہ ناصر کی صلاحیتوں پر فخر ہے۔ ناہین خان اور فائزہ ناصر کی جیت پاکستان کی جیت ہے اور میں ان کی مستقبل میں بھی کامیابیوں کیلئے دعا گو ہوں۔