کھیل

پیرس اولمپکس ، زوردار مکہ مارنے پر اٹلی کی باکسر کا لڑنے سے انکار

پیرس اولمپکس ، زوردار مکہ مارنے پر اٹلی کی باکسر کا لڑنے سے انکار

پیرس اولمپکس کے وویمن باکسنگ ایونٹ میں اٹلی کی اینجلا کیرنی نے الجیریا کی باکسر ایمان خلیف کے خلاف پہلے راونڈ کے صرف 46 سیکنڈز کے بعد ہی لڑنے سے انکار کردیا۔پیرس اولمپکس کے چھٹے دن وویمن باکسنگ کی 66 کلو گرام کیٹیگری کے راونڈ آف سکسٹین میں اٹلی کی اینجلا کیرنی اور الجیریا کی ایمان خلیف کے درمیان مقابلہ تھا۔فائٹ صرف 46 سیکنڈز جاری رہی، جس میں الجیرین باکسر نے حریف باکسر کو دو زوردار مکے رسید کیے، جس کے بعد اٹالین باکسر نے لڑنے سے انکار کردیا۔اینجلا کیرنی نے کہا کہ یہ نا انصافی ہے کیوں کہ وہ سمجھتی ہیں کہ الجیرین باکسر میں خاتون سے زیادہ مردوں والی خصوصیات ہیں اور ان کے مکوں میں بہت زیادہ طاقت تھی۔ان کے مطابق جو مکہ انہوں نے ناک پر کھایا وہ ان کے لیے ناقابل برداشت تھا، انہیں ایسا لگا کہ ان کی ناک ٹوٹ گئی ہے، اس دوران اٹالین باکسر نے اپنا ہیڈ گیئر اتارا اور زارو قطار روتے ہوئے رنگ میں گھٹنوں کے بل بیٹھ گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے