پاکستان

پیپلزپارٹی کس انتخابی نشان پر الیکشن لڑےگی ؟ قمر زمان کائرہ نے بتادیا، جیالے یہ خبرضرور پڑھ لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

پیپلزپارٹی کس انتخابی نشان پر الیکشن لڑےگی ؟ قمر زمان کائرہ نے بتادیا، جیالے یہ خبرضرور پڑھ لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

نوشہرہ : وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں اور وفاقی پارلیمانی نظام پر پی پی اپنا موقف نہیں بدلے گی ۔کائرہ نے کہا کہ 9 مئی کے ملزمان کا ان کے جرم کے مطابق ٹرائل ہونا چاہیے ، فوجی عدالتوں میں تحریک انصاف کے مقدمات چلنے چاہئیں یا نہیں حکومت غیر جانبدار ہے ۔کوئی مداخلت نہیں کی جارہی ، دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے حکومت نیشنل ایکشن پلان پر ان کی روح کے مطابق عمل پیرا ہے ،صوبوں کے ان کے حصے کا شیئر دینے کے سلسلے میں پی ڈی ایم کی حکومت نے کھل کر واضح اقدامات لیے ہیں پی پی کا عزم ہے کہ دہشتگردوں کے سامنے جھکنے کو ہر گز تیار نہیں ، پی پی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بلکہ مرکز حکومت میں اتحادی ہے ، عام انتخابات پی پی اپنے تیر کے نشان پر ہی لڑے گی اور حکومت بنائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے