پاکستان

پیپلز پارٹی کا کینال منصوبے کیخلاف احتجاج عوام کی آواز ہے: سعدیہ جاوید

پیپلز پارٹی کا کینال منصوبے کیخلاف احتجاج عوام کی آواز ہے: سعدیہ جاوید

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا سندھ بھر میں 6 کینال منصوبے کے خلاف احتجاج عوام کی آواز ہے۔
ترجمان سندھ حکومت اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ سے سندھ کے پانی کے مسئلے پر جدوجہد کرتی آئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پہلے بھی کالا باغ ڈیم کے خلاف بی بی شہید کی قیادت میں جنگ لڑی تھی۔
سعدیہ جاوید نے یہ بھی کہا کہ آج بھی ہم 6 کینال منصوبے کے خلاف بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے