پی ٹی آئی خیبر پختونخوا نے ایک بار پھر مرحلہ وار احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی جانب سے ہر ریجنل قیادت کو ہفتے میں دو سے تین عوامی پروگرامز منعقد کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جلسے، جلوس اور کنونشنز کی قیادت متعلقہ ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کریں گے۔صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ضلعی و تحصیل تنظیمیں، مقامی ایم این ایز اور چیئرمینز کو مکمل تعاون کا پابند بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ذیلی ونگز بشمول انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن، انصاف لائرز فورم، یوتھ، خواتین، کو بھی متحرک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا پھر مرحلہ وار احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
- by Daily Pakistan
- جولائی 5, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 26 Views
- 1 دن ago
