کراچی: ابراہیم حیدری پولیس کے ہاتھوں فراڈ کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر علی زیدی ضمانت منظور ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے رہا ہوگئے۔علی زیدی کی رہائی کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد ڈسٹرکٹ جیل ملیر کے باہر موجود تھی اور رہائی کے بعد علی زیدی کو پھولوں کا ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا۔علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے اس آزمائش سے گزر گیا ہوں، اس ملک کے سابق وزیراعظم کو گولیاں لگیں لیکن وہ اپنی مرضی کی ایف آئی آر درج نہیں کرا سکا، دوسری جانب ایک رکن قومی اسمبلی کو 10 سال پرانے مقدمے میں اٹھا کر لے گئے۔علی زیدی نے کہا میرے ساتھی ہر وقت میرے ساتھ کھڑے رہے، ایک منٹ نہیں لگا کہ میں اکیلا ہوں، پی ٹی آئی کے تمام کارکنوں کا بے حد مشکور ہوں۔واضح رہے کہ ابراہیم حیدری پولیس نے علی زیدی کو 15 اپریل کو ڈیفنس فیز 6 بخاری کمرشل میں قائم سندھ ہاؤس سے گرفتار کیا تھا، پولیس ذرائع کے مطابق علی زیدی کے خلاف 2013 میں پیش آنیوالے لین دین کے تنازع پر انکی گرفتاری سے ایک روز قبل ہی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پاکستان
پی ٹی آئی رہنما علی زیدی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے رہا
- by Daily Pakistan
- اپریل 21, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 412 Views
- 2 سال ago