جے یو آئی(ف)کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے بات چیت جاری ہے اور وہ اس سے انکار نہیں کرتے۔ مولانا فضل الرحمان نے تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ سوال میں نے پہلی بار نہیں سنا، آپ پہلی بار بات نہیں کر رہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سے بات چیت چل رہی ہے، اس سے انکار نہیں، کوئی فیصلہ ہوتا تو آپ تک پہنچتا۔جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ جب فیصلے ہونگے تو دنیا کو پتہ چلے گا اورپھر پوچھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، نواز شریف جب ملنا چاہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے احترام کی سیاست کی، مخالف کو گالی نہیں دی لیکن گالیاں برداشت کی ہیں۔
پاکستان
پی ٹی آئی سے بات چیت چل رہی ہے ، اس سے انکار نہیں ، مولانا فضل الرحمان
- by Daily Pakistan
- جون 7, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1033 Views
- 7 مہینے ago