نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے نہ تو مذاکرات ہو رہے ہیں اور نہ کوئی امکان ہے۔پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پہلے 9 مئی کے کیس کا فیصلہ ہو جانے دیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آزادی کے حوالے سے برطانوی حکام سے بات ہوئی، پہلے وہ ہمیں آزادی کے حوالے سے طعنے دیتے تھے۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ساتھ پورٹ کے واقعے کے بعد ملوث افراد کے خلاف برطانیہ میں تیزی کے ساتھ انصاف کیا گیا۔وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف ملٹری کورٹس میں سماعت کا فیصلہ قانون کے مطابق ہو گا۔
پاکستان
پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہو رہے اور نہ کوئی امکان ہے: اسحاق ڈار
- by Daily Pakistan
- ستمبر 8, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 149 Views
- 2 مہینے ago