پاکستان

پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کا علم نہیں تھا ، اتحاد اس طرح نہیں چلتے ، شیری رحمان

پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کا علم نہیں تھا ، اتحاد اس طرح نہیں چلتے ، شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی عندیہ نہیں تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے جارہی ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ آپ نے بجٹ میں بھی دیکھا ہم اپنی رائے کے مطابق کچھ کر نہیں سکے، ہم نے ان سے کہا تھا اس طرح مت کیجیے، اتحاد اس طرح نہیں چلتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی عندیہ نہیں تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے جارہی ہے، اب پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس کے ساتھ کھڑے ہیں، میں سمجھتی ہوں اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، کسی چیز کو آپ روک نہیں سکتے، ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، جو حالات ہیں اس پر عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اجتماعی دانش سے مستفید ہونا چاہیے، لوگوں سے پوچھنا چاہیے، ہر جماعت کو سوچنا چاہیے مسائل کیا ہیں، ملک کو مشکلات سے نکالنے کا حل دینا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے