لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے سپریم کورٹ میں چلینج کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہالیکشن کمیشن کا جاری کردہ انتخابی شیڈول بدنیتی پر مبنی اور آئین سے کھلا انحراف ہے، قومی اسمبلی کی قبل از وقت تحلیل کی صورت میں آئین دو ٹوک انداز میں الیکشن کمیشن کو نوے روز کے اندر انتخابات کے انعقاد کا پابند بناتا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا شیڈول نگران حکومت کو دستور کی منشا کے خلاف طول دینے کی مجرمانہ کوشش ہے، پنجاب اور پختونخوا میں انتخابات کے انعقاد پر سپریم کورٹ کی حکم عدولی اور آئین شکنی کے بعد الیکشن کمیشن ایک مرتبہ پھر آئین پامال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کی روشنی میں نئی حلقہ بنیوں کو جواز بناکر انتخابات سے راہ فرار اختیار نہیں کی جاسکتی، وزیر اعظم کے علاوہ چاروں منتخب صوبائی وزرائے اعلیٰ بھی مشترکہ مفادات کونسل کا حصہ ہوتے ہیں، اجلاس میں پنجاب اورخیبر پختونخوا کے غیر قانونی نگران وزرائے اعلیٰ کو فیصلہ سازی کا حصہ بنا کر بڑی بے ضابطگی کی گئی ۔
پاکستان
پی ٹی آئی کا مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چلینج کرنے کا اعلان
- by Daily Pakistan
- اگست 18, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 349 Views
- 3 سال ago

