ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری کو طلب کرلیا۔
ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل عامر کیانی اور پی ٹی آئی کے جوائنٹ سیکرٹری کرنل (ر) یونس کو 12 ستمبر کو طلب کیا ہے۔
ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے سینیئر نائب صدر ارشد داد اور پی ٹی آئی کے فنانس ایڈوائزر سراج احمد کو بھی14ستمبر کو طلب کیا ہے۔
دوسری جانب ایف آئی اے ٹیم نے جوابات سے مطمئن نہ ہونے کا اظہار کرتے ہوئے طارق شفیع کو اگلے ہفتے دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق شفیع نے بیشتر سوالات کے جوابات ہاں یا ناں میں دیے، کسی بھی سوال کا تفصیل سے جواب جمع نہیں کروایا گیا۔
طارق شفیع کو ایف آئی اے کی ٹیم نے گزشتہ ہفتے سوالنامہ دیا تھا، سوالوں کے جواب ایک ہفتے میں جمع کروانےکی ہدایت کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن سے 2 اکاؤنٹس چھپائے گئے تھے، ریکارڈ نجی بینک کی زمزمہ برانچ سے غائب تھی۔
جس کے باعث ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا تھا، جس کے نتیجے میں کراچی میں پی ٹی آئی کے مزید 2 خفیہ بینک اکاؤنٹس سامنے آئے تھے۔
ایف آئی اے نے ذمہ دار بینکرز کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان
خاص خبریں
پی ٹی آئی کیخلاف ایف آئی اے کا گھیرہ تنگ
- by Daily Pakistan
- ستمبر 10, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 870 Views
- 2 سال ago