پاکستان

پی پی 159 سے مریم نواز نے میدان مارلیا

پی پی 159 سے مریم نواز نے میدان مارلیا

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 159 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔پی پی 159 لاہور سے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز 23598 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیںغیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مریم نواز کے مقابلے میں آزاد امیدوار مہر شرافٹ 21 ہزار 491 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔دوسری جانب این اے 119 لاہور 3 کے 338 پولنگ اسٹیشنز میں سے 6 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آئے ہیں۔نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی مریم نواز 1938 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار شہزاد فاروق 1180 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے