لاہور: پی ایس ایل 8 ٹرافی پر قبضہ جمانے کیلیے فیصلہ کن معرکہ آج ہفتہ کے روز کھیلا جائے گا ۔لاہور قلندرز اعزاز کا دفاع کرنے کیلیے پُرعزم ہے . دوسری جانب ملتان سلطانز کی نگاہیں بھی تیسری بار ٹائٹل کو اپنے نام کرنے پر مرکوز ہیں، دونوں حریف کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر سے چھکے چھڑانے کیلیے بے تاب ہیں۔ان فارم بولرز حریف بیٹرکو بھرپورٹکر دینے کیلیے تیار ہیں، بہترین کرکٹرزسے لیس قلندرز نے ہدف کا دفاع نہ کرنے کا تاثر گذشتہ روز زائل کر دیا، بولنگ کمبی نیشن سے بھی بہتر کارکردگی کی امیدیں وابستہ ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی فائنل میں یہی دونوں ٹیمیں آپس میں ٹکرائی تھی اور اب ری پلے ہوگا، لاہور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔
کھیل
چمچماتی ٹرافی پر قبضہ جمانے کیلیے آج قلندرز اور سلطانز کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائی گی
- by Daily Pakistan
- مارچ 18, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 795 Views
- 2 سال ago