پاکستان

چوہدری پرویزالٰہی کے گھر کا دوبارہ محاصرہ

چوہدری خاندان کو چپراسی کے اکاؤنٹ سے 32 کروڑ کی منتقلی کا انکشاف

گجرات: پولیس نے گجرات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے گھر کا دوبارہ محاصرہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری پرویز الہیٰ کی رہائشگاہ کنجاہ ہاؤس کے باہر جمع ہے۔ نفری میں پولیس، ایلیٹ فورس کے 10 سے زائد تھانوں کے اہلکار شامل ہیں۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائشگاہ پر گیٹ کیپر اور ملازم موجود ہیں جبکہ چوہدری پرویز الہیٰ کی فیملی کا کوئی فرد گھر میں موجود نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی لاہور اور مونس الٰہی بیرون ملک مقیم ہیں۔ خیال رہے کہ 5 روز قبل بھی پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی رہائشگاہ کا محاصرہ کیا گیا تھا۔پرویز الٰہی نے کہا کہ آئی جی سندھ و انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں واقعات صوبوں میں نفرت کا باعث بنیں گے، وزیراعلیٰ سندھ لاقانیت کا نوٹس لیں، یقین ہے وزیراعلیٰ صوبوں میں بے چینی پھیلانے والے اقدامات کا راستہ روکیں گے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سندھ سے پنجاب کے رہنماؤں کو لاپتا کرکے کیا ییغام دیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے