چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق امجد زبیر ٹوانہ نے عہدے سے سبکدوشی کے لیے حکومت کو 2 ہفتوں کا نوٹس دیا ہے۔ گریڈ 21 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے امجد زبیر ٹوانہ نے اگلے سال 25 فروری کو ریٹائر ہونا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امجد زبیر ٹوانہ نے حکومت کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ امجد زبیر نے مراسلے میں لکھا ہے کہ اپنا عہدہ چھوڑنا ہے اور وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ لینا چاہتا ہوں۔ذرائع نے بتایا کہ امجد زبیر ٹوانہ نے وزیرِ مملکت احد چیمہ کو بھی زبانی طور پر آگاہ کر دیا تھا، امجدزبیر ٹوانہ نے جمعے کو وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ کو خود کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کی تھی، 2 دن انتظار کے بعد انہوں نیتحریری طور پر وزیرِ اعظم کو اپنا استعفی بھجوا دیا۔استعفے سے قبل امجد زبیر ٹوانہ نے 2 سے زائد کابینہ ممبران سے مشورہ بھی کیا تھا، کابینہ ممبران نے بھی ان کو استعفی دینے کا کہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے سینئر افسران بھی امجد زبیر ٹوانہ کے ساتھ تعاون نہیں کرتے تھے، اس وقت ایف بی آر میں 21 سے زیادہ افسران امجد زبیر ٹوانہ سے سینئر ہیں۔امجد زبیر ٹوانہ کو نگراں دور حکومت میں نگراں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے تعینات کیا تھا، امجد زبیر ٹوانہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔
پاکستان
چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ کا قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
- by Daily Pakistan
- جولائی 31, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 190 Views
- 5 مہینے ago