راولپنڈی: ڈسڑکٹ جیل اٹک میں توشہ خانہ کیس میں سزا پانے والے اسیر سابق وزیر اعظم و چیرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ برقرار ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اگر ضمانت منظور بھی ہوگئی تو اُن کی اٹک جیل سے رہائی ممکن نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق سائفر کنٹینٹ ،آڈیو لیک و گمشدگی پر ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ میں عمران خان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے جس میں انہیں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے شامل تفتیش کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی سمیت نو مئی ضمانتیں منسوخی کے معاملے میں ریلیف ملنے کی صورت میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی ڈسڑکٹ جیل اٹک سے فوری رہا نہیں ہوسکیں گے سائفر کنٹینٹ آڈیو لیک و گمشدگی کیس میں عدالت سے ضمانت کرانا ہوگی۔دوسری جانب چیرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے سینئر وکیل نعیم حیدر پنجھوتہ نے کہا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 10/1 پابند کرتا ہے کہ کسی فرد کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کیا جاتا ہے اسکو آگاہ کیا جانا اور 24 گھنٹے کے اندر عدالت پیش کیا جانا ضروری ہے جبکہ چیرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے اگر سائفر کیس میں گرفتاری ڈالی گئی ہے تو آگاہ نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ ایف ائی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے سائفر کنٹینٹ آڈیو لیک و گمشدگی معاملے پر سابق سیکرٹری داخلہ کی جانب سے بجھوائے جانے والے ریفرنس پر تفصیلی انکوائری کے بعد آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ و وائس چیرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو براہ راست نامزد کیاگیا جبکہ سابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر اور سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے کردار کا تعین کرنے کا تحریر کیاگیا ہے۔
پاکستان
چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہونے پر بھی رہائی ممکن نہیں
- by Daily Pakistan
- اگست 29, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 714 Views
- 3 سال ago

