کھیل

چیف آف دی ائیر سٹاف، سیرینا ہوٹلز انٹرنیشنل مین ویمن اسکواش چیمپئن شپ کا آج سے آغازہو گیا

چیف آف دی ایئر اسٹاف، سیرینا ہوٹلز انٹرنیشنل مین اور سرینا ہوٹلز کومبیکس اسپورٹس انٹرنیشنل ویمن اسکواش چیمپئن شپ، 2022 کا آغاز ہو گیا ہے

چیف آف دی ائیر سٹاف، سیرینا ہوٹلز انٹرنیشنل مین اور سرینا ہوٹلز کومبیکس سپورٹس انٹرنیشنل ویمن اسکواش چیمپئن شپ کا آج سے آغاز۔ پاک فضائیہ اور پاکستان اسکواش فیڈریشن کے تعاون سے منعقدہ، چیف آف دی ائیر سٹاف سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل مین اینڈ سرینا ہوٹلز کومبیکس اسپورٹس انٹرنیشنل ویمن اسکواش چیمپئن شپ کا میدان مصحف اسکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں سج گیا افتتاحی تقریب آج سہ پہر 3 بجے جبکہ چیمپئن شپ کا فائنل 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا مقابلوں میں جرمنی، سپین، مصر، سنگاپور، آسٹریا، ملائیشیا، سربیا، امریکہ، برازیل، ہنگری، انگلینڈ، قطر، جمہوریہ چیک، ایران، کویت اور پاکستان کے کھلاڑی شریک ہوں گے اسکواش چیمپئن شپ کا یہ فورم عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کی موجودگی میں سامعین اور اسکواش شائقین کو سنسنی خیز مقابلوں سے محظوظ کرنے کو تیار۔ ٹورنامنٹ دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو اپنی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کو پرکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔ چیمپئن شپ، اسکواش کے کھیل کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے اور ایک پر امن ملک کی حیثیت سے پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے