اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے چینی کی برآمدکیلئے ایف بی آر کو10لاکھ ٹن اضافی چینی کے سٹاک کی تصدیق کی ہدایت کردی گئی۔وزارت فوڈ میں ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں چینی کے اضافی سٹاک کی ایف بی آر کی جانب سے عدم تصدیق کی صورت میں چینی برآمد کی اجازت نہ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔وزارت فوڈ سکیورٹی کے ذرائع کے مطابق چینی کی برآمد پر پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور وفاقی حکومت کے درمیان تیسرا مذاکراتی دور بے نتیجہ رہا۔وزارت فوڈ سکیورٹی کی جانب سے اضافی سٹاک کی موجودگی کی تصدیق کے بغیر چینی برآمدگی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
معیشت و تجارت
چینی برآمدگی10لاکھ ٹن اضافی اسٹاک سے مشروط
- by Daily Pakistan
- دسمبر 1, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 656 Views
- 2 سال ago