وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ دین میں 32مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ، اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، اس مقصد کیلئے وہ 100تاجروں کی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں ، بدھ کو جاری ہونے والے وزارت تجارت کے ایک باضابطہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ وزیر بورڈ آف انوسٹمنٹ علیم خان اور وزیر تجارت جام کمال نے بڑے چینی کاروباری اداروں کے سی ای اوز سے ملاقات کی ، علیم خان نے کہا کہ پاکستانی تاجر بردادری کیلئے بہتری موقع ہے کہ وہ اپنے چینی ساتھیوں کو وہاں سے سرمایہ کاری کیلئے استعمال کریں سے سے بالآخر برآمدات میں اضافہ ہوگا، انہوں نے عندیہ دیا کہ اس کانفرنس نے دونوں اطراف کے رابطوں کیلئے بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا ہے جو طویل المدتی کاروباری تعلقات میں قائم رہے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے علاوہ یہ چین کیلئے دوسرے ممالک کو براہ راست برآمد کرنے کا بھی موقع ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان چینی کمپنیوں کی پاکستان میں کاروباری سرگرمیاں کرنے کی بھر پور حوصلہ افزائی کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نجی شعبے کو توانائی ، انفراسٹکچر کی ترقی ، کاشتکاری ، انجینئرنگ کی تعمیر اور لاجسٹکس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی مکمل آزادی دی جائے گی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف چین کے پانچ روزہ دورے کا آغاز کرتے ہوئے منگل کے روز شینزن پہنچے ، آٹھ فروی کے انتخابات کے بعد یہ وزیر اعظم کا چین کا پہلا دورہ ہے اور ممکنہ طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC)منصوبے کے دورے مرحلے کا افتتاح اور دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط کئے گئے ، پرائم منسٹر آفس کے میڈیا ونگ نے بتایا ہے کہ شینزن میں جو کہ جدت ، ٹیکنالوی اور تخلیق پر مبنی کمپنیوں کا مرکز ہے ، وزیر اعظم نے شینزن میونسپل کمیٹی کے پارٹی سیکرٹری مینگ فانسلی اور شینزن میں گوانگ ڈونگ صوبائی کمیٹی کے ڈپٹی پارٹی سیکرٹری سے ملاقات کی ، ایک پریس ریلیز کے ساتھ ساتھ جدت اور ہائی ٹیک شعبوں میں سرکردہ چینی کمپنیاں آمد کے فوراً بعد وزیر اعظم نے ایک ایس(X) کو یہ کہتے ہوئے کہا کہ وہ شہر کی اسکائی لائن اور ترقی سے متاثر ہیں جو جدید دور کے چین کی علامت ہے ۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا صدر شی جنگ پنگ ، وزیر اعظم لی کیانگ ارو دیگر چینی رہماو¿ں اور اعلیٰ حکام کے ساتھ باضابطہ بات چیت کیلئے بیجنگ جانے سے پہلے یہاں صوبائی حکام ، کاروباری برادری ارو صنعتی اداروں کے ساتھ اپنی منصروفیات کا منتظر ہوں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے تاجروں کے درمیان تعاون کی حمایت ، فروغ اور رہنمائی کے اپنے ویژن کے مطابق پاک چین بزنس کانفرنس کا بھی افتتاح کیا ، سرکردہ پاکستانی کاروباری شخصیات کے دورے وفد نے با اثر چینی ہم منصوبوں کے ساتھ تعاون کیلئے کانفرنس میں شرکت کی ، پاکستانی وفد میں اہم کاروباری شخصیات کے علاوہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک ، وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ ، وزیر فوڈ سیکورٹی رانا تنویر حسین، وزیر تجارت جام کمال خان ، وزیر نکجاری عبدالعلیم خان اور وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شازہ فاطمہ خواجہ شامل ہیں ، روانگی سے قبل ایک ٹیلی ویژن بیان میں وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ ان کا دورہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا ، وزیر اعظم نے کہا کہ وزراء، سرکاری افسران اور ماہرین کے تعاون سے وہ چینی قیادت کے ساتھ متعدد موضوعات پر بات چیت کریں گے ، انہوں نے کہا کہ دونوں فریق زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، انفراسٹکچر ، نوجوانوں کی مہارت کی تربیت ، پیشہ ورانہ تربیت ، صنعت کاری ، خصوصی اقتصادی زونز ، گوادر پورٹ کی توسیع اور کمرشلائزیشن ،کان کنی اور معدنیات جیسے متعدد شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے اور معاہدوں پر دستخط کریں گے ، شاہراہ ریشم کو سڑک اور سمندری رابطوں کے ذریعے توسعی دینے پر بھی بات چیت بھی ایجنڈے میں شامل ہے ، قبل ازیں چینی میڈیا گروپس کے نمائندوں کے ساتھ ایک انٹرویو بشمول سنہوا نیوز ایجنسی ، قوی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی (CCTV)اور سی جی ٹی این (CGTN)اردو کے ساتھ انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہم سنجیدہ اور اہم منصبوں کے ساتھ آرہے ہیں ، وہ چینی وزیر اعظم لی کیانگ کی دعوت پر چین کے سرکاری دورے پر ہیں ، چین نے مشکل ترین وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور پاکستان چین کو دنیا بھر میں سب سے قابل اعتماد دوست مانتا ہے ، شہباز شریف نے چالی سال قبل پہلی بار چین کا دورہ کیا تھا انہوں نے دیکھا کہ کم ترقی یافتہ ہونے کے باوجود چین جدید سائنسی اور ٹیکنالوجی کو ترقی دیتے ہوئے اپنے لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے وقف تھا ، آج چین سخت محنت اور انتتھک کوششوں سے ایک بڑا ملک بن گیا ہے ، اب چین نے پاکستان میں 25.4بلین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کی ہے ۔510کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر 8000میگاواٹ بجلی کی پیداوار اور 886کلومیٹر ٹرانسمیشن نیٹ ورک سمیت 236000ملازمتیں پیدا کی ہیں ، نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کے دوران دستخط کئے گئے معاہدوں کے مطابق رول اوور اور ڈالر میں ادائیگی کے لحاظ سے چین سب سے بڑا پیسے دینے والا ملک بن کر ابھرا ہے ۔ اللہ کرے آئندہ ایسا سلسلہ چلتا رہے ۔
پنجاب میں آج سے پلاسٹک بیگ پروڈکشن بند
پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے عالمی یوم ماحولیات پر لاہور میں منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں آج سے پلاسٹک بیگ پروڈکشن بند ہوگئی ہے۔ پلاسٹک بیگ کو بند کرنا حکومت کی پالیسی ہے اور پلاسٹک بنانے والے پلانٹس کیخلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہے۔ پلاسٹک بیگ کے استعمال کو صارفین نے ختم کرنا ہے اگر وہ نہیں خریدیں گے اور میں نہیں خریدوں گی تو استعمال میں کمی آئے گی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی پلاسٹک پر پابندی کی پالیسی کی سخت نفاذ کی حمایت کی ہے ۔
رینجرز،ایف سی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کا فیصلہ
وزیر اعظم شہباز شریف نے سول آرمڈ فوسز کی تنخواہوں میں اضافے کی اجازت دیدی ہے ، سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں تقریباً56فیصد تک اضافہ بنے گا تاہم رینک کے حساب سے تنخواہوں میں اضافہ مختلف اور اوسط اضافہ کم بنے گا۔وزارت خزانہ نے سول آرمڈ فورسز کےلئے نظر ثانی بنیادی پے اسکیل 2024کی منظوری دےدی ہے جسکے تحت زیادہ سے زیادہ اضافہ 31ہزار 810روپے بنے گا۔ وفاقی حکومت کے اس فیصلے کا بھرپور استقبال ہوا ہے ۔ادھروفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15سے 20فیصد اضافے کی ابتدائی تجویز دی گئی ہے۔جبکہ وزارت خزانہ کے مطابق بیوروکریسی کی موناٹائزیشن پالیسی میں 40ہزار سے 60ہزار روپے اضافے اور گریڈ20تک کے افسران کیلئے موناٹائزیشن 65 ہزار روپے سے بڑھا کر 1لاکھ 5ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔ سرکاری ملازمیں کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز حوصلہ افزاءہے،اس پر عملدرآمد ضروری ہے کیونکہ مہنگائی نے ہر گھر کا بجٹ تلپٹ کر رکھا ہے۔
اداریہ
کالم
چینی کمپنیوں کیساتھ 32مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
- by web desk
- جون 7, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 462 Views
- 1 سال ago