پاکستان

چین کا داسو واقعے کی تحقیقات اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار

چین کا داسو واقعے کی تحقیقات اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار

نیویارک میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پیپلز ری پبلک آف چائنہ کے ہم منصب سے ملاقات کی جس میں وزیرداخلہ نے داسو واقعے پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا جبکہ چین کے وزیر داخلہ نے داسو واقعے پر جاری تحقیقات اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیپلز ری پبلک آف چائنہ کے ہم منصب کیو آئی یانجن سے نیویارک میں اقوام متحدہ کے پیپلز ری پبلک آف چائنہ کے مشن کے آفس میں ملاقات کی۔ملاقات میں پاک چین تعلقات، سیکیورٹی امور اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے چین کے تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیادونوں شخصیات نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹریننگ اور جدید آلات و ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri