پاکستان

چین کا دورہ کامیاب رہا ، سی پیک ٹو پر کام تیزی سے آگے بڑھے گا ، وزیراعظم

چین کا دورہ کامیاب رہا ، سی پیک ٹو پر کام تیزی سے آگے بڑھے گا ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دورہ چین کامیاب رہا، سی پیک ٹو پر کام تیزی سے آگے بڑھے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک ٹو منصوبے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اعلی سطح کا وفد پاکستان آئے گا، اللہ نے ہمیں چین کے ساتھ تعلقات کو جوڑنے اور مضبوط کرنے کا موقع دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال، اسحاق ڈار، فنانس سیکرٹری اور دیگر نے بہترین کام کیا، کامیاب دورے پر تمام کابینہ ارکان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دورہ چین کے دوران سیکیورٹی سے متعلق امور ایجنڈے میں سرفہرست تھے، چینی حکومت کی جانب سے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کابینہ کو معاشی صورتحال اور بجٹ تیاری پر بریفنگ دی، اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ چین کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri