معیشت و تجارت

ڈالر انٹر بینک میں 277 روپے 80 پیسے ، اوپن مارکیٹ میں 280 روپے میں فروخت

ڈالر انٹر بینک میں 277 روپے 80 پیسے ، اوپن مارکیٹ میں 280 روپے میں فروخت

آج کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 15 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 12 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے اضافے سے 277 روپے 80 پیسے کا ہوگیا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 پیسے کے اضافے سے 280 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 277 روپے 65 پیسے تھی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 279 روپے 88 پیسے تھی۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 976 پوائنٹس کے اضافے سے 82 ہزار 943 کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 81 ہزار 967 پوائنٹس پر بند ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے