چیف ایڈیٹر پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز و معروف میزبان ایس کے نیازی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر محسن پاکستان ہیں، ایٹمی دھماکوں کا سہرا ن لیگ لیتی ہے، حالانکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ایٹمی دھماکوں کا سہرا اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو دیا، عمران خان کو بہترین سیاست آتی ہے، وہ اکیلا 8 جماعتوں کے خلاف کھڑا ہے، عمران خان حقیقی آزادی کا نعرہ لگاتا ہے اور قوم اس کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے، حکومت جب تک اپنے طرز حکومت سے یہ ثابت نہیں کرتی کہ وہ اس سے بہتر ہے تب تک عمران خان کا بیانیہ ہی چلے گا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں رہنما مسلم لیگ ن وحید عالم بولے عمران خان حقائق کے منافی بات کرتے ہیں، صدر مملکت نے بھی عمران خان کے بیانیے کو رد کر دیا، محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق روز نیوز کے پروگرام سچی بات میں گفتگو کرتے ہوئے چیف ایڈیٹر پاکستان گروپ آف نیوزپیپرز و معروف میزبان ایس کے نیازی نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان محسن پاکستان ہیں، ہماری قوم اپنے محسنوں کو یاد نہیں رکھتی، انھوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کا سب سہرا لینے کی کوشش کرتے ہیں، اس بارے میں نے ڈاکٹر عبدالقدیر سے پوچھا گیا تو انھوں نے جواب دیا کہ ایٹمی دھماکوں کا سہرا اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو جاتا ہے، اگر وہ اجازت نہ دیتے تو ایٹمی دھماکے نہیں ہو سکتے تھے۔
ایک موقع پر ایس کے نیازی نے کہا کہ کہتے ہیں عمران خان کو سیاست نہیں آتی، میں کہتا ہوں جتنی سیاست عمران خان کو آتی ہے اتنی شاید کسی اور کو آتی ہو، اکیلا عمران خان 8 جماعتوں کے سامنے کھڑا ہے، عمران خان حقیقی آزادی کا نعرہ لگاتا ہے اور قوم عمران خان کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن وحید عالم خان نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرسوں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پہلی برسی تھی، محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وحیدعالم خان نے مزید کہا کہ عمران خان حقائق کے منافی بات کرتے ہیں، صدر مملکت عارف علوی نے بھی عمران خان کے بیانیے کو رد کر دیا،عمران خان جھوٹا شخص ہے۔
جس پر گزشتہ روز کے پروگرام سچی بات میں رہنما تحریک انصاف ظفر علی شاہ نے کہا کہ بتایا جائے عمران خان نے کون سا جھوٹ بولا، صدر مملکت نے اپنے بیان کی وضاحت دے دی ہے کہ ان کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، عمران خان جھوٹ نہیں بولتے کیونکہ اگر وہ جھوٹ بولیں گے تو وہ زیادہ دیر نہیں چل سکتا، اس وقت عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔
انھوں نے کہا کہ نواز شریف بھی غلط بات کرتے رہے ہیں جس پر چیف ایڈیٹر ایس کے نیازی نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی غیر پارلیمانی بات نہیں کی، ظفر علی شاہ نے ایس کے نیازی کی بات کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ درست ہے کہ انھوں نے کبھی غیر پارلیمانی بات نہیں کی۔
رہنما اے این پی سینیٹر حاجی ہدایت اللہ نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، 2013ء سے پہلے کے پی میں بہت دھماکے ہوتے تھے، جب ہماری حکومت آئی تو 2013ء میں سوات میں حالات بہت خراب تھے، ہم نے طالبان سے مذاکرات کیے، حکومت کی کوششوں سے حالات معمول پر آئے اور لوگ اپنے گھروں کو لوٹے۔
انھوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے ملک اور دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دیں، بیرسٹر سیف کو کے پی میں زمینی حقائق کا پتہ نہیں ہے، موجودہ صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے سوات میں حالات خراب ہو رہے، سینیٹر حاجی ہدایت اللہ کا مزید کہنا تھا کہ سوات میں آج لوگوں نے دہشتگردی کے خلاف احتجاج کیا، عوام دہشت گردی کے خلاف بیدار ہو گئی ہے۔