خاص خبریں

کاغذات جمع کرانے کا آخری دن، نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع

اگر اپوزیشن میں آئے تب بھی وہ کام نہیں کریں گے جو پی ٹی آئی نے کیا، نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے حلقہ این اے 130 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین نے نواز شریف کے کاغذات جمع کرائے۔دوسری جانب پی پی 80 شاہ پور سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے صاحب بارتھ نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔صہیب بارتھ نے کہا کہ مریم نواز کارکنوں کی خواہش پر پی پی 80 سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔واضح رہے کہ عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے، ملک بھر سے سیاسی جماعتوں کے امیدوار اور آزاد امیدوار بھی کاغذات جمع کرا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے