خاص خبریں

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آخری روز بھی جاری ہے

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آخری روز بھی جاری ہے

ملک بھر میں انتخابات 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آخری روز بھی جاری ہے۔اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا رہے ہیں۔امیدوار 4:30 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جبکہ سابق ڈپٹی میئر ذیشان نقوی اور چوہدری رفعت نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔سابق میئر شیخ انصر اور پیر عادل گیلانی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔پیپلز پارٹی کے راجہ عمران اشرف نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس اسلام آباد میں 150 کے قریب امیدواروں کے کاغذات جمع کر لیے گئے ہیں۔مسلم لیگ ن کے خرم دستگیر آج این اے 78 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے