کراچی: ناردرن بائی پاس کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ بم دھماکے کا نشانہ سی ٹی ڈی انٹیلی جنس کی موبائل تھی، پولیس موبائل کالعدم تحریک طالبان کی اطلاع پر علاقے میں تھی، سی ٹی ڈی ٹیم علاقے میں خفیہ مشن پر کام کررہی تھی، دھماکے میں پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا تاہم واقعے کے بعد مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔
جرائم
کراچی؛ ناردرن بائی پاس کے قریب بم دھماکہ، 3 پولیس اہلکار زخمی
- by Daily Pakistan
- جولائی 12, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 860 Views
- 2 سال ago

